عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈاکٹرنذیراحمد

جمعہ 5 جنوری 2018 11:41

قصور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمیں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں‘ حکومت پنجاب کی طرف سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورڈاکٹرنذیراحمد نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جدید میڈیکل آلات اور مشینری بھی مہیاکردی گئی ہے‘ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پوراکیاجارہاہے‘ عوام کو ہسپتال میں سہولیات دینے کیلئے ہماراپوراعملہ دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح مریضوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کو تمام ترسہولیات فراہم کی جارہی ہے‘ ادویات کا سٹاک بھی وافرموجودہے ہم مریضوں کو ہسپتال سے فری ادویات فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :