کے ٹی ایچ میں گزشتہ سال ادارہ جاتی پریکٹس کے تحت 19ہزارمریضوں کاعلاج کیاگیا

جمعہ 5 جنوری 2018 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 2017ء کے دوران ادارہ جاتی پریکٹس کے تحت 19ہزارسے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ فیسوں کی مد میں ہسپتال کو مجموعی طور پر 3کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی۔

(جاری ہے)

کے ٹی ایچ ترجمان کے مطابق ادارہ جاتی پریکٹس کے تحت کنسلٹنٹ اور سینئرڈاکٹرمریض سے 600 روپے فیس لیتے ہیں جونجی سیکٹر کے مقابلے میں 50فیصد سے بھی کم ہے، مریضوں کوتشخیص، آپریشن اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دی جاتی ہیں ،جدید آلات سے آراستہ میڈیکل آئی سی یو،سرجیکل آئی سی یواوربڑے آپریشن تھیٹرمیں ماہرانستیھیزیا اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریضوں کو طبی امداد دی جاتی ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی ادارہ جاتی پریکٹس میںگذشتہ سال 19ہزار269مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 840آپریشن بھی شامل ہیں جبکہ مریضوں سے فیس کی مد میں 3کروڑ 60لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔