چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

پیر 2 اگست 2010 17:41

پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2010ء) دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان۔ وفاقی وزارت پانی و بجلی کے مطابق دریائے کابل میں بھی ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تونسہ کے مقام پر دریا ئے سندھ میں پانی کا اخراج ساڑھے نو لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکا ن ہے۔

(جاری ہے)

جس سے بھکر ،لیہ ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان اور راجن پور میں مزید سیلاب کا خطرہ ہے۔ سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کا اخراج چھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سات اگست تک یہ اخراج دس لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ جس سے سکھر ، لاڑکانہ ،حیدرآباد اور نوشہرو فیروز کے اضلاع میں سیلاب سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ ،پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :