چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا ، بھکر کے درجنوں دیہات زیر آب ، ہزاروں افراد بے گھر، اناج اور کھڑی فصلیں تباہ، مویشی سیلاب میں بہہ گئے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بچوں کے ہمراہ فوٹو سیشن بنوانے میں مصروف، عوام کا احتجاج

پیر 2 اگست 2010 18:13

بھکر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2010ء) چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا  بھکر کے درجنوں دیہات زیر آب  ہزاروں افراد بے گھر  اناج اور کھڑی فصلیں تباہ  مویشی سیلاب میں بہہ گئے  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بچوں کے ہمراہ فوٹو سیشن بنوانے میں مصروف  عوام کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ بیراج اور ڈی آئی خان پل کے نیچے سے پانی کا اخراج 9 لاکھ 73 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے اور بھکر کے علاقوں حمزے والی  کاٹھاں والا  ہیڈ  رسید شاہ  بستی راٹھی  بستی محمد علی  برمی  چراغ والی اور دیگر درجنوں چھوٹے دیہات زیر آب آگئے جس کے نتیجے میں مونگ دال  چاول اور گنے کی فصل تباہ ہوگئی ہے لوگوں کے سینکڑوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما سکندرم خان  مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر خان اور دیگر مقامی سیاستدان اپنے کارکنان اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر فوٹو سیشن بنوانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام بے یارومددگار امداد کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی غیر سنجیدگی پر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔