ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے فروغ اور آگاہی کے لئے نمائش کا انعقاد
پیر 8 جنوری 2018 11:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہومیو انڈٖسٹری کی سرپرستی حکومتی سطح پر ہو تو طلباء و طالبات اس انڈسٹری کی طرف متوجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی سطح پر اپنی تجاویز دی ہیں اور بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیل سائنسز(بی ایچ ایم ایس)کا سلیبس بھی تیار کیا ہے اور وفاقی حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 35 فیصد لوگ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں ہومیو فارما انڈسٹری کا سائز 120 بلین ڈالر ہے ہم اس کی ادویات ایکسپورٹ کر کے بڑی مقدار میں زرمبادلہ کما سکتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ مقامی سطح پر اس انڈسٹری کی سرپرستی کرے۔ ہانیمن بک ہاؤس اینڈ فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد طیب اور بلاسم لیب پرائیویٹ لمیٹڈ زونل دفتر کراچی کے مارکیٹنگ منیجر اشفاق احمد بھی موجود تھے۔نمائش میں منصورہ ہومیو فارما کے اسٹال پر بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور عوام نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج اور ادویات کے بارے میں معلومات کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا۔اس موقع پر منصورہ ہومیو فارما کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اطہر محمود اور بزنس ایسوسی ایٹ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ بھی موجود تھے جو اسٹال پر آنے والے لوگوں کو کمپنی کی پروڈکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔ نمائش میں بڑی تعداد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ،ہومیوپیتھک طلبا وطالبات اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو ترجیع دینے والے افراد جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر جاوید سلطان جدون،ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید جنید اختر بخاری،ہومیوپیتھک ڈاکٹر رشید ویانی،ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد اعظم،ہومیو پیتھک ڈاکٹر قاضی،ہومیوپیتھک ڈاکٹر مجاہد الاسلام،ہومیوپیتھک ڈاکٹر صدیق طاہر،ہومیوپیتھک رانا طاہر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ایکسپو 2018 ء کے آرگنائزر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فارما سلوشنز احسان علی دانش نے بتایا کہ ہربل طریقہ علاج پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور عوام ایلوپیتھک طریقہ علاج کی بجائے نیچرل ادویات کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ نیچرل طریقہ علاج کے سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائش کے انقعاد کا مقصد ہربل اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے ہر عام و خاص کو بھر پور رہنمائی فراہم کرنا ہے گو کہ اس وقت پوری دنیا میں نیچرل اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کامیابی سے ترقی کی منازل طہ کر چکا ہے اور کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کی پالیسی اور کمپنیوں کی رجسڑیشن میں سست روی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں رجسڑیشن کے کیس طویل عرصے سے میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواء ہیں اس حوالے سے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.