ملتان‘ موسمی انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

انفلوئنزا کے باعث مزید 6مشتبہ مریض ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج

پیر 8 جنوری 2018 13:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد 23 روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

23روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104 مشتبہ کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز سے موسمی انفلوئنزا کے مزید 6مشتبہ مریض ملتان کے نشتر اسپتال لائے گئے۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مرض کے باعث اب تک 17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور اسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :