ایل آر ایچ میں نجی پریکٹس کے تحت 37 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ

منگل 9 جنوری 2018 12:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نجی پریکٹس (آئی بی پی) کے تحت 37ہزارسے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں،ہسپتال ترجمان کے مطابق ایل آرایچ اس لحاظ سے صوبے کا واحد ہسپتال ہے جس میں 18 مختلف شعبوں میں 52ڈاکٹرپرائیویٹ کلینک میں موجود رہتے ہیں، میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان کے مطابق آئی بی پی میں تمام ڈاکٹرز، پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز لیول کے کنسلٹنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پرائیویٹ پریکٹس میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،آئی بی پی میں اب تک 1733 آپریشنزکئے گئے ہیں جن میں گائنی ‘جنرل سرجری ‘کارڈیووسکولر ‘کارڈیوتھراسک اور آرتھوپیڈکس کے مریض شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :