لاہور میں سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا، 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی

منگل 9 جنوری 2018 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) لاہور میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ٹیسٹس اور میڈیکل رپورٹس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رشید بی بی کو 28 دسمبر کو شدید بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم ایچ 1این 1کہلاتا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کمزور کردیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :