انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد جاری ہے،محکمہ تحفظ ما حو لیا ت

منگل 9 جنوری 2018 13:55

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) محکمہ تحفظ ما حو لیا ت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے،اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں،اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائر شاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں،نرسریوں،پارکس،واٹرباڈیز،ائیر کولرز اورڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی باربار سرویلنس کی گئی جبکہ ان ڈور مقامات میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کوچیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ما حو لیا ت پنجاب کی تر جما ن کے مطا بق محکمہ شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :