بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کر دیتا ہے، ماہرین

بدھ 10 جنوری 2018 15:20

بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کر دیتا ہے، ماہرین
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن وو کے مطابق 10 مختلف ممالک کے 39,740 بالغ افراد کی تجزیاتی رپوٹ سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار اور لیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہیکہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا 6 فیٹ کا اہم جز پایا جاتا ہے ان لوگوں میں ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کے پیدا ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر جیسن وو کاکہنا ہے کہ اپنی خوراک میں معمولی سی تبدیلی دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ذیابطیس کی ٹائپ ٹو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اومیگا 6فیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ صرف خوراک میں سویا بین سن فلاور آئل، بادام، کاجو اور اخروٹ کا استعمال ہے جس کو خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچاؤ ممکن ہے۔