پولیو کے خاتمے کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

بدھ 10 جنوری 2018 16:11

چیچہ وطنی۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں تا کہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ،مولانا احسان الحق فرید ی،ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر عمار،پولیس،سول ڈیفنس ،ایجوکیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ عوام میں پولیو بارے زیادہ آگہی پیدا کی جائے تا کہ نئی نسل کو اس مرض سے بچایا جا سکے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے اجلاس کو بتایا کہ یہ مہم 15جنوری تا 17جنوری جاری رہے گی،اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر میں 1099ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 899موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :