چینی ڈاکٹروں کا محفوظ اور اینٹی فلو ڈرگ استعمال کرنے کی ضرورت پرزور

بچوں کو کثرت سے پیشاب آوری والی دوا کا نسخہ تجویز کرنے کی موثریت فی الحال واضح نہیں ہے

جمعرات 11 جنوری 2018 13:34

چینی ڈاکٹروں کا محفوظ اور اینٹی فلو ڈرگ استعمال کرنے کی ضرورت پرزور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) چینی ڈاکٹرز سردیوں میں فلو پر قابو پانے کیلئے بچوں کو عموماً خروج المقعد کی تحریک والی خوراک دیتے ہیں تا ہم حال ہی میں متعدد طبی ماہرین نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ خروج المقعد کی موثریت اور سیفٹی ابھی تک غیرواضح ہے ۔یہ بات چینی جریدہ چائنا ڈیلی میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

موسم سرما میں کم درجہ حرارت اور خشک موسم کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں نزلہ زکام کی وباء عام ہے ، بالخصوص سکول جانیوالوں اور کنڈرگارٹن بچوں میں ، ایسا بچوں کی عمروں ، ناقص مزاحمت اور پرہجوم کلاس روموں میں قریب قریب بیٹھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اعدادوشمار سے پتاچلتا ہے کہ خروج المقعد کا نسخہ ڈاکٹروں کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر تجویز کیاجاتا ہے کہ فارما سوٹیکل ادویات کی فروخت صرف گذشتہ سال 4بلین یوآن (616.8ملین ڈالر ) تک پہنچ گئی تا ہم یہ میڈیسن سمندر پار کئی ملکوں میں ابھی بھی کلینکل تجربے کے دور سے گزررہی ہے، بیجنگ کی خاتون ڈاکٹر جائی لیان وی نے ملکی میڈیکل سپرویژن ڈیپارٹمنٹ سے برملا کہا ہے کہ کلینکل استعمال کیلئے اس میڈیسن کا جائزہ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

جائی کے تجزیے کے مطابق کئی ملکی ڈاکٹروں کی طرف سے بچوں کیلئے خروج المقعد کا نسخہ تجویز کرنے کی تین بڑی وجوہ ہیں ،پہلی یہ کہ انہیں امید ہے کہ اس میڈیسن سے ان کی ایمونٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، دوسرا یہ بعض ڈاکٹر مزید مواد پر غور کئے بغیر میڈیسن پیکج پرمحض مندرجات کو پڑھتے ہیں ، تیسرا یہ کہ بعض ڈاکٹروں کے فارماسوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ مفادات ہوسکتے ہیں،ہمیں اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہیں سکتے کہ آیا اس کا تجزیہ معقول ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خروج المقعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظور شدہ میڈیسن لسٹ پر موجود نہیں ہے ،حتیٰ کہ جب پاکستان نے اس میڈیسن کو متعارف کرانے کی تیاری کی توماہرین نے اسے ’’غیرتجویز کردہ ادویات ‘‘ کی فہرست میں شامل کر دیا ،جہاں تک ادویات کا تعلق ہے خاص طورپر بچوں کو دینے کے بارے میں پریشانی پیدا ہونا ایک قدرتی بات ہے ، اس معاملے میں چین کی فوڈ و ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو زیادہ محتاط ہونا چاہئے ، چین میں بالغوں کے مقابلے میں بچوں میں ادویات کے ناگوار اثرات دوگنا زیادہ ہیں۔