ملتان،موسمی انفلوئنزا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،

انفلوئنزا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

جمعرات 11 جنوری 2018 14:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا، 25 دن میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والی 45 سالہ مریم کا تعلق ملتان سے ہے۔ملتان کے نشتر اسپتال میں اس وقت بھی موسمی انفلوئنزا میں مبتلا 28 مریض زیرِعلاج ہیں۔گزشتہ 25 دنوں میں موسمی انفلوانزا کے شبہ میں 137 مریضوں کو نشتر اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے اب تک 67 افراد میں انفلوانزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :