زیمبیا میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ،61افراد ہلاک

دارالحکومت میں گلیاں اور بازار سنسان، حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا،دکانیں کھولنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے کی ممانعت

جمعرات 11 جنوری 2018 15:01

لوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں 61افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیمبیا میں ہیضے کی وباء کے باعث دارالحکومت لوساکا میں 61 افراد کی ہلاکت کے بعد گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے۔

(جاری ہے)

زیمبیا کے دارالحکومت وساکا میں ہیضہ کی وبا کی وجہ سے شہر بند ہے۔حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کر دی ہے۔ دکانیں کھولنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے کی ممانعت کر دی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی وبا سے اب تک تین ہزار کے لگ بھگ لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔