کوارگندل ذیابیطس، زخموں کو بھرنے اور سینے کی جلن دور کرنے سمیت کئی خصوصیات کا حامل ہے، ماہرین

جمعہ 12 جنوری 2018 13:16

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) فرانسیسی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ایلوویرا (کوارگندل ) کا جیل بظاہر اپنے اندر انتہائی کڑواہٹ لئے ہوئے ہے تاہم اس کے باوجود اپنے اندر بے شمار خوبیاں لئے ہوئے ہے۔ ایلوویرا کے جیل کے استعمال سے انسان ذیابیطس، گھائو کے بھرنے اور سینے کی جلن دور کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ننٹس کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھروں کے اندر لگا ئے جانے والے پودے یلوویرا کے جیل کا استعمال خون میں سے شکر کی مقدار فوری طور پر کم کردیتا ہے۔ یہ واحد پودا ہے جو رات کے وقت بھی آکسیجن خارج کرتا ہے اور اس کو کمرہ میں رکھنے سے انسان کو تازہ آکسیجن ملتی رہتی ہے۔یہ پودا سینے کی جلن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے اور آدھا کپ ایلو ویرا کا جوس کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے سینے کی جلن سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایلوویرا جیل جھلسے زخمیوں کے گھائو کو جلد از جلد بھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ علاوہ ازیں ایلوویرا جلد کو نرم وملائم رکھنے اور خواتین کے میک اپ کی اشیاء میں بھی کامیابی سے استعال کیا جا رہاہے۔