ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہائوالدین کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی‘ڈلیوری کے دوران نومولود کے ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے

چلڈرن ہسپتال لاہور لے جانے پر ڈاکٹروں نے بچے کے بازو اور ٹانگوں پر پلستر چڑھا دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پانڈووال کی خاتون کوڈلیوری کیلئے 3جنوری ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہاوالدین لجایاگیا۔جہاں دوران ڈلیوری نومولودبچے کے دونوں بازواورٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

(جاری ہے)

والدین بچے کولیکرچلڈرن ہسپتال لاہورپہنچے جہاں بتایا گیاکہ بچے کے اعضاء دوران ڈلیوری ٹوٹ گئے ہیں جس پرڈاکٹروں نے بچے کے دونوں بازواورٹانگوں پرپلسترچڑھادیا،والدین بچے کولیکرجب احتجاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہاوالدین پہنچے ۔تو عملہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے متاثرین کوہراساں کیااورسیکورٹی عملہ سے دھکے دلوائے۔

متعلقہ عنوان :