بہاولپور اور ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کے مرض میں اضافہ

جمعہ 12 جنوری 2018 14:52

بہاولپور /ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) بہاولپور اور ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کامرض بڑھنے لگا ،ْ دونوں شہروں میں اب تک 22افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیرعلاج 52 سالہ خاتون گزشتہ روز موسمی انفلوائنزا کے باعث انتقال کرگئی جس کے بعد 14دنوں میں سیزنل انفلوائنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ،ْہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی ویکسین کی کمی کابھی سامناکر نا پڑاجس کی وجہ سے ہسپتال کے عملے سمیت شہریوں کو پریشانی کاسامناکر نا پڑا ادھر ملتان نشترہسپتال میں بھی 24دنوں میں دوران علاج18مریض انفلوائنزا سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ ہسپتال کی5 ڈاکٹروں میں سیزنل فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :