اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے متاثرین سیلاب کیلئے مزید ایک کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد،بچوں اورحاملہ خواتین کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے،60لاکھ افراد کو صاف پانی اورخوراک کی فراہمی کا اعلاان ،ایک کروڑ چالیس لاکھ افرادکو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حالیہ سیلاب جیسی تباہی آج تک نہیں دیکھی، متاثرین کی ممکنہ تعداد دو کروڑ ہوسکتی ہے ہر دسواں پاکستانی براہ راست یابالواسطہ متاثرہوا ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل صورتحال میں دنیا کا ساتھ دیا اب دنیا بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو ،سیلاب سے تباہی بے مثال ہے اس لئے امداد بھی بے مثال ہونی چاہیے، بان کی مون ، عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے آئے، دنیا اقوام متحدہ کی آواز سنے، حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے پہلے کی طرح موجودہ آزمائش کامقابلہ بھی کامیابی کے ساتھ کریں گے،اکیلاکچھ نہیں کرسکتا دنیا کومیرے ساتھ کھڑاہوناپڑیگا۔صدرآصف علی زرداری،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 اگست 2010 22:21

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کیلئے مزید ایک کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد،بچوں اورحاملہ خواتین کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے اور60لاکھ افراد کو صاف پانی اورخوراک کی فراہمی کا اعلاان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب جیسی تباہی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی متاثرین کی ممکنہ تعداد دو کروڑ ہوسکتی ہے ہر دسواں پاکستاانی براہ راست یابالواسطہ طورپرمتاثرہوا ہے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل صورتحال میں دنیا کا ساتھ دیا اب دنیا بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو سیلاب سے تباہی بے مثال ہے اس لئے امداد بھی بے مثال ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو صدرآصف علی زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اقوام متحدہ کی آواز سنے حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے پہلے کی طرح موجودہ آزمائش کامقابلہ بھی کامیابی کے ساتھ کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ دنیا بھرمیں انہوں نے کئی قدرتی آفات دیکھی ہیں لیکن جس قدرتباہ کاری پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے ہوئی ہے ایسی کہیں نہیں دیکھی