متبادل طریقہ علاج کی ترویج و ترقی کیلئے ہر سال23جنوری کو عالمی انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے منایا جاتا ہے، ڈاکٹر ساجد قیوم

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) انٹرنیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی، طب یونانی، ایورویدک، آکوپنکچر ، نیچروپیتھی، طب نبویؐ ،حجامہ، طب مفرد اعضاء اوردیگر تمام متبال طریقہ ہائے علاج کے ترویج و ترقی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے،انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر 24 ویںانٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس منگل 23جنوری 2018بوقت 1 بجے دوپہر تا04سہ پہر تک الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور زیرِصدارت چئیرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم منعقد ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر حیراتی مجیتھی ،وسیم شاہ،حا جی محمد اسما عیل،ارشد گھمن،سہرش گھمن،امبرین اسماعیل اورڈاکٹر سعدیہ وسیم مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمانان اعزاز میں میڈیکل آکوپنکچر ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر محمد محسن ، ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر شہزاد انور ، ڈاکٹر مسعود خاں، ڈاکٹر رفعت حسین ہاشمی،ڈاکٹر عباس اقبال،ڈاکٹر طارق محمود چوہدری،ڈاکٹراحسن اقبال، ڈاکٹر محمد افضل میو،ڈاکٹرناصر حسین،حکیم محمد سجاد احمد زخمی،حکیم عبدالرزاق ربانی،ڈاکٹرسید رضا مرتضیٰ،ڈاکٹرنظام الدین نظامی،ڈاکٹرنیازالدین نظامی،ڈاکٹرطاہر نظامی،ڈاکٹریاسر نظامی،ڈاکٹرتصدق حسین ،ڈاکٹرسجاد سادق ،ڈاکٹرخورشید عالم ،ڈاکٹرذوالفقار صدیق،ڈاکٹرخلیل احمد،ڈاکٹرنعیم حفیظ اورڈاکٹر محمد اشرف شامل ہیں۔

تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر ایم ایس بابر ، ڈاکٹر جاوید اختر چوہدری، ڈاکٹر سیّد فیض الحسن رضوی،ڈاکٹرسرفرازاحمد ، ڈاکٹر محمد اشفاق ، ، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ ،ڈاکٹرصائمہ چوہدری ،ڈاکٹرنوشین صدیقی ،ڈاکٹررمضان ہاشمی ،ڈاکٹرمحمد شفیق ،ڈاکٹرعلی ارشد پیرزادہ ، حکیم ثاقب مجیداور شہزاد حسین شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پر حکیم محمد اسحاق،حکیم محمد احمد، حکیم محمد ا بو بکر ،حکیم سید عمران فیاض، حکیم مخدوم اختر، حکیم حافظ عبدالرازاق کھوکھر،حکیم اسد، حکیم عبدالحفیظ آف ایبٹ آباد، حکیم مبشر ندیم اور ان کے علاوہ ڈاکٹر ز اور حکماء کو شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :