ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو کی وبا سے 17 افراد جاں بحق، درجنوں ہسپتال پہنچ گئے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 35 لاکھ بچوں سمیت 60 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

پیر 16 اگست 2010 17:05

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں گیسٹرو کی وبا سے 17افراد جاں بحق اوردرجنوں متاثر ہ افراد ہسپتال داخل کروا دیئے گئے جبکہ اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 35لاکھ بچوں سمیت 60لاکھ افراد متاثرہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

میران شاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر علی محمد نے بتایا کہ ہسپتال میں گیسٹرو سے کئی متاثرافرادکو ہسپتال میں لا یا گیا تھاجن میں سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دیگر افراد ہسپتال میں تال حال زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا ء رنگ پور میں گیسٹرو کی مریضہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ گوجرانوالہ میں گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 70افراد کو ہسپتال میں داخل کراگیا ہے جس میں 3نے دم توڑ دیا ہے۔ ڈسٹرک ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں گیسٹرو سمیت دیگر امراض میں مبتلا 5مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مناسب طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر مظاہرین اور ہسپتال کے ایم ایس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی