ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہوںگئی

پیر 15 جنوری 2018 15:16

ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پرسوں سے شروع ہوںگئی
سرگودھا۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) سرگودھا میںتین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پرسوں سے ہوگا،یہ مہم 19جنوری تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلع بھر میں پانچ لا کھ 77ہزار سے زا ئد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ،جس کیلئے ضلع بھر میں 1480ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جن میں 1207موبائل ٹیمیں ‘ 194فکس ٹیمیں او ر79ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے 167یونین کونسلوں میں 289 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :