کراچی میں سوائن فلو کے 3 کیس رجسٹرڈ

پیر 15 جنوری 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا ہے کہ کراچی میں سوائن فلو کے مزید 3کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ تمام افراد نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لائے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا بتانا تھا کہ سوائن فلو ایک سے دوسرے فرد کو باآسانی منتقل ہوجاتا ہے لہذا اس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے طور پر شہری صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ 2 ماہ میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :