کیر تھر کینال میں چار مقامات پر شگاف سے گڑھی خیر،اوستہ محمد زیر آب،لاڑکانہ میں گیسٹرو سے2خواتین جاں بحق،دریائے سندھ نے جیکب آباد،سکھر، خیرپور، دادو اور نوابشاہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

بدھ 18 اگست 2010 15:48

جیکب آباد کے قریب کیر تھر کینال میں چار مقامات پر شگاف سے گڑھی خیرو اوستہ محمد روڈ زیر آب آگئے ۔ لاڑکانہ میں گیسڑو سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ دریائے سندھ نے جیکب آباد ، سکھر، خیرپور، دادو اور نوابشاہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔ جیکب آباد اس وقت پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ کیرتھر کینال میں مزید چار مقامات پر شگاف پڑنے سے پانی کا رخ گڑھی خیرو کی جانب ہے اور اوستہ محمد روڈ زیر آب آنے سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد اور نواحی علاقوں کو تقریباً خالی کرالیا گیا ہے لیکن ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث متاثرین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ٹھل، میرپور، اودی، مبارک پور، مولا داد اور شیداں پور سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کا سامنا ہے ۔لاڑکانہ خیرپور پل پر پانی کا دباوٴ برقرار ہے اور حفاظتی پشتے سے رساوٴ ہو رہا ہے ۔ گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ سے ہزاروں سیلاب متاثرین لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :