وزیر اعظم کی زیر صدارت متاثرین سیلاب کی صحت سے متعلق اجلاس آج ہو رہا ہے

منگل 24 اگست 2010 11:05

وزیر اعظم گیلانی کی زیر صدارت متاثرین سیلاب کی صحت کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے صحت اور چاروں صوبوں سے صحت کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں پھیلنے والی مختلف بیماریوں کی روک تھام اور ادویات کی فراہمی کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :