اداکار سیف علی خان نے تمباکو نوشی کیخلاف چلنے والی مہم میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 2 دسمبر 2006 12:23

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان نے تمباکو نوشی کے خلاف چلنے والی مہم میں شمولیت اختیار کر لی اور تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنے کیلئے بہت سا پانی پینا شروع کر دیا ہے ۔ سیف علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی سگریٹ کی طلب محسوس ہوتی ہے تو میں پانی پیتا ہوں جس کے بعد مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میں نے کوئی بڑی چیز حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

سیف علی خان نے سگریٹ نوشی کو خراب عادت قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ ایک قاتل ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں کتنے عرصے تک سگریٹ نہیں پیوں گا کیونکہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ میں دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر دوں لیکن مجھے امید ہے کہ میں اس بری لعنت سے چھٹکارا حاصل کر ہی لونگا۔ واضح رہے کہ بالی وڈکے اداکار شاہ رخ خان بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔