ڈینگی وائرس کے نام پر اسپرے کرنے والے متعدد راہ گیروں سے لوٹ مار کرکے فرار

ہفتہ 2 دسمبر 2006 13:58

) شارع نورجہاں کے علاقہ میں ایک ماہ میں 25 سے زائد بنگلے لٹ گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشن نے ایس ایچ او کا تبادلہ کردیا ۔ ڈینگی وائرس کے نام پر اسپرے کرنے والے متعدد راہ گیروں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز شارع نورجہاں کے علاقہ بلاک B میں نامعلوم مسلح ملزمان سوزوکی میں ڈینگی وائرس کے نام پر اسپرے کرنے آئے اور متعدد راہ گیروں سے اسلحہ کے زورپر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقہ میں وارداتوں کی شرح میں اضافہ پر گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشن مشتاق شاہ نے ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤ ظہیر کو لائن حاضر کرکے منظر امام کو ایس ایچ او تعینات کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں شارع نورجہاں کے علاقہ میں تقریباً 25سے زائد بنگلے لٹ گئے اطلاعات کے مطابق بلاک DمیںB-237,B-229,B-167,B-155,C-51,C-53 بنگلہ نمبر بلاک آئی میں A-30,B-32,B-4, اور بلاک R میں ڈاکٹر عاصم ‘ ڈاکٹر مقدم اور الیکٹرانکس کی تاجر محمد حسین سمیت کئی بنگلہ لٹ گئے ۔ اور جب متاثرہ افراد تھانے میں مقدمہ درج کرانے جاتے ہیں تو عملہ مقدمہ درج نہیں کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :