وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، پاکستان میں کرہ ارض کے سب سے بڑے سیلاب سے متاثر ہونیوالے دو کروڑ سے زائد افراد کو خوراک، صحت اور رہائش کی مشکلات کا سامنا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 4 ستمبر 2010 13:42

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان میں کرہ ارض کے سب سے بڑے سیلاب سے متاثر ہونے والے دو کروڑ سے زائد افراد کو خوراک، صحت اور رہائش کی مشکلات کا سامنا ہے ۔ متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی نمائندوں کی تجاویز لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تاریخ کا تعین سیاسی جماعتوں کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین صوبوں نے کمیشن بنانے کی تجویز پر تحریری طور پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم مشترکہ مفادات کونسل میں میاں نواز شریف کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب سے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے پنجاب سے زیادتی نہیں ہوگی۔ باہر سے آنے والی تمام امداد صوبوں میں تقسیم کی جارہی ہے تاحال کسی صوبے کو فنڈز نہیں دیئے گئے