متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، اور ان کی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ وزیراعظم شوکت عزیزکامسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب

پیر 4 دسمبر 2006 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، اور ان کی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانھوں‌نے حکمران جماعت مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں‌کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت، علما سے مزاکرات کے حوالے سے ایم کیو ایم کی غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ اجلاس پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، متحدہ مجلس عمل کے استعفوں اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مشاہد حسین سید،حامد ناصر چھٹہ،منظور احمد وٹو اور دیگر قائدین شریک ہیں۔