واشنگٹن، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،ڈاکٹر عافیہ ذہنی طور پر صحت مند ہیں اور انکا مسئلہ سیاسی تعصبات تھے، امریکی عدالت

اتوار 26 ستمبر 2010 11:46

واشنگٹن میں امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف 7مختلف مقدمات میں 86برس قید کی سنائی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔امریکی عدالت نے ایک سو گیارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ ذہنی طور پر صحت مند ہیں اور انکا مسئلہ سیاسی تعصبات تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلاء نے ان کے 2003ء سے 2008ء تک امریکی قید میں رہنے کے حوالے سے دلائل تو دیئے مگر وہ انکی بے گناہی ثابت نہ کرسکے ۔فیصلے میں اس دوران ڈاکٹرعافیہ کے امریکی حراست میں رکھے جا نے کا بھی ذکر شامل نہیں ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے تمام محرکات کا تفصیلی طور پرجائزہ لیا گیاہے