لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی 20 وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی،زیورات سے محروم ،میڈیسن فیکٹری کے گودام سے 4کروڑ کی ادویات لوٹ لی گئیں

پیر 4 دسمبر 2006 15:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4نومبر۔2006ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی 20وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں نقدی کے زیورات اور دوسری قیمتی اشیاء چھین کر لے گئے۔ جبکہ ایکگ ودام سے 4کروڑ روپے مالیت کی ادویات لوٹ لی گئیں۔ پولیس کے مطابق سبزہ زار کے علاقے سلطان روڈ پر ایک نجی کمپنی کے گودام سے 12ڈاکوؤں نے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات لوٹ لیں ۔

ڈاکو ایک ٹرک پر آئے تھے انہوں نے عملے کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اور چار کروڑ روپے مالیت کی ادویات ٹرک پر لاد کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ موچی گیٹ میں ڈاکوؤں نے ایک دکان سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ ڈیفنس ،ہربنس پورہ ،ٹاؤن شپ ،شاد باغ ،غالب مارکیٹ اور چوہنگ میں چھ گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

(جاری ہے)

گلشن راون کے علاقے رستم پارک میں ڈاکوؤں نے شادی والے گھر سے 12لاکھ کے زیورات نقدی اور 10 موبائل فون لوٹ لئے۔ فیکٹری ایریا کے علاقے اقبال روڈ پر ڈاکوؤں نے ایک دکان سے 3لاکھ اور موبائل فون لوٹ لئے۔ شاد باغ میں ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ قلعہ گجر سنگھ ،گرین ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن غازی آباد ،لٹن روڈ ،شاہدرہ ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے چھ شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔

ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔ ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے دو راہ گیروں سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لئے جوہر ٹاؤن ،غالب مارکیٹ ، مغلپورہ ،جنوبی چھاؤنی ،شاہدرہ ،مزنگ اور اسلام پورہ سے کاریں چوری کر لی گئیں ۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن شفیق آباد ،موچی گیٹ ،چوہنگ ،گرین ٹاؤن ،مغلپورہ اور ریس کورس پرانی انارکلی ،شمالی چھاؤنی اور مصطفی آباد سے کئی موٹر سائیکل چوری ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :