ملک کے خوشحال طبقے پر ایک بار فلڈ ٹیکس لگانا ناگزیر ہے، صدر آصف علی زرداری،متاثرین کی جب تک خود مدد نہیں کریں گے کسی دوسرے سے توقع نہیں کی جا سکتی، تمام معاملات کو صاف و شفاف بنایا جائے، حکومت متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے وسائل اکٹھے کرے، ریلیف کیمپوں میں خواتین کی سیکورٹی اور نجی زندگی کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، خواتین کانفرنس سے خطاب

بدھ 29 ستمبر 2010 19:31

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے خوشحال طبقے پر ایک بار فلڈ ٹیکس لگانا ناگزیر ہے، متاثرین کی جب تک خود مدد نہیں کریں گے کسی دوسرے سے توقع نہیں کی جا سکتی، تمام معاملات کو صاف و شفاف بنایا جائے، حکومت متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے وسائل اکٹھے کرے، ریلیف کیمپوں میں خواتین کی سیکورٹی اور نجی زندگی کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے آدھا ملک متاثر ہوا ہے اور متاثر ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ خواتین کی مدد کی جائے اور انہیں سیکورٹی،طبی ضروریات اور نجی زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی لیڈیز ہیلتھ وزیٹرز بھی متاثر ہوئی ہیں، خواتین کی صحت کو اولین ترجیح دی جائے