ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد شعیب اختر اور محمد آصف کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں‌شرکت کے امکانات روشن ہو گئے، وسیم باری

منگل 5 دسمبر 2006 15:23

لاہو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05دسمبر2006 ) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری نے کہا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام سے بری ہونے کے بعد ان کی قومی ٹیم میں‌شمولیت پر غور کیا جائے گا ، اور اس سلسلے میں‌کوئی بھی فیصلہ قومی ٹیم کے مفاد میں‌سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور ٹیم مینجنمنٹ سے مشورے کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں‌نے کہاکہ وہ چاہیں گے، شعیب اختراور محمد آصف ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک دو میچز کھیل لیں ۔ تاہم جلد بازی میں‌کوئی فیصلہ نہیں‌کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ جہاں ان دونوں‌بولروں‌کی بہت ضرورت ہوگ۔