نوزائیدہ بچوں کی اموات،

پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ہر22میں سے ایک بچہ پہلے مہینے ہی موت کا شکار،صحت کا بجٹ ناکافی ہے،ترجمان یونیسیف

بدھ 21 فروری 2018 12:18

نوزائیدہ بچوں کی اموات،
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے کہاہے کہ پاکستان نوزئیداہ بچوں کی اموات میں سب سے آگے ہے،پاکستان میں ہربائیس بچوں میں ایک پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے جب کہ جاپان میں یہ شرح 1111میں ایک ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی نے جرمن ریڈیو کوانٹرویومیں کہاکہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ یہاں زیادہ تر بچوں کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں، جس کی بدولت ان کی جان بچائی جا سکے۔

پاکستان میں فی ایک ہزار بچوں کی پیدائش پر شرح اموات ماضی کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ 2000میں ہزار میں ساٹھ تھی، جو اب ایک ہزار میں چھیالیس ہوگئی ہیں لیکن جب تک معیاری صحت اور اچھی دیکھ بھال کے طریقے نہیں مہیا کیے جائیں گے اس وقت تک صورتِ حال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ صرف طبی سہولت کا ہی ہونا کافی نہیں ہے بلکہ یہ معیاری بھی ہونی چاہیے اور دیکھ بھال کے طریقے بھی بہتر ہونے چاہئیں،ان کے خیال میں پاکستان میں صحت کا بجٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہے پاکستان کا صحت کا بجٹ گزشتہ دس برسوں میں جی ڈی پی کا صفر اعشارہ پانچ سے صفر اعشارہ آٹھ فیصد تک رہا ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بنیادی اور زندگی بچانے والی معیاری صحت کے لیے یہ بجٹ چھ فیصد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بچوں اور ماؤں کی ایسے صاف ستھرے طبی صحت کے اداروں تک محدود رسائی ہے جہاں صاف پانی، صابن، بجلی کی فراہمی، جان بچانے والی ادویات اور آلات دستیاب ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ دس ممالک جہاں یہ شرح زیادہ ہے، پاکستان کے علاوہ ان میں سے زیادہ تر ممالک میں ریاست انتہائی کمزور ہے ۔کیونکہ ان ریاستوں کے تخمینے غیر یقینی ہیں، اس لیے ان کا موازنہ کرنا آسان نہیں ہے۔

تاہم ان ممالک میں شرح کا فرق کوئی زیادہ نہیں ہے۔یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے صحت کے کئی منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں، جو نوائیدہ بچوں کی صحت، بہتر خوراک اور دیگر صحت کی سہولیات سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ یونیسیف بھی ہر بچہ زندہ رہے کہ مہم شروع کر رہی ہے، جو دو مہینے میں شروع کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی