پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی دنیا میں سب سے زیادہ شرح اموات کا سہرا نااہل لیگ کی بد ترین صحت پالیسی کو جاتا ہے : مونس الٰہی

جمعرات 22 فروری 2018 12:00

پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی دنیا میں سب سے زیادہ شرح اموات کا سہرا نااہل لیگ کی بد ترین صحت پالیسی کو جاتا ہے : مونس الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ یونیسف کی حالیہ رپورٹ جس میں پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے اعتبار سے دنیا میں سر فہرست ہے اور غریب ترین افریقی ممالک سے بھی آگے ہے، نااہل لیگ کی صحت عامہ سے مجرمانہ لاپرواہی اور صحت کے فنڈز کانمائشی اور بے کار منصوبوں میں استعمال کا افسوسناک نتیجہ ہے، یونیسف رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ حکمران کرپٹ مافیا پاکستان کی آئندہ نسلوں کی حفاظت کرنے کے بجائے ملکی دولت لوٹنے میں مصروف ہے، اتنی کثیر تعداد میں پاکستانی نوزائیدہ بچوں کی اموات ان کے قتل عام کے مترادف ہے، پاکستان مسلم لیگ کی صحت دوست پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں یونیسف کی اپنی رپورٹ کے مطابق بچوں کی شرح اموات میں 37.79 فیصد ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی نے آج اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور باالخصوص پنجاب میں نا گفتہ بہ صحت کا نظام، ہسپتالوں میں ادویات کی عدم موجودگی، ضروری میڈیکل سٹاف اور آلات کی شدید کمی اور ان مسائل کے ساتھ 95 فیصد پاکستانیوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ بچوں کی سڑکوں اور ہسپتالوں کے فرش پر پیدائش کے واقعات میں آئے روز اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ حکمران اپنی شوبازیوں میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کے حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو