وفاقی حکومت نے بیشتر ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء)ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارسائرہ افضل تارڑ اور ڈریپ کی کوششوں سے متعارف ہوئی جس میں صوابدیدی اختیارات اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر پالیسی بنی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تھی اس ڈرگ پالیسی کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں اسی کے تحت آج ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف نظام متعارف کروایا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ڈریپ صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سچائی یہ ہے کہ ڈریپ نے بہت سارے زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈریپ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015 میں اپنے پالیسی بورڈ ، کیبنٹ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کی۔

یہ پالیسی ادویات کی قیمتوں کے تعین ، اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف طریقہ کار وضع کرتی ہے۔ وفاقی حکومت نے اتھارٹی کی سفارش پر (59) برانڈز کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کی منظوری دی ہے جو کہ اس پالیسی کی شقوں کے عین مطابق ہے ان برانڈ ز میں Zantac Tablets 300mg & Injection, Risperdal Tablets 1mg, 2mg, 3mg & 4mg, Zocor Tablets 10mg, 20mg, 40mg Concor Tablets 2.5mg, 5mg & 10mg, Cefspan Capsules 400mg & Suspension, Fortum 250mg, 500mg & 1gm injections, Ciproxin Tablets 100mg, Infusion 100mg & 200mg, Canesten-V 100mg & 500mg Tablets & Cream, Caflam Tablets 50mg, Zovirax Injection 250mg, Tablets & Cream, Amikin Injection 100mg, 250mg & 500mg, Imuran Tablets 50mg, , Neupogen Injections 300mcg, Prozac Syrup, Engirex B Injection 10mcg & 20mcg, Cravit Tablets 250mg & 500mg, Singulair Tablets 4mg, 5mg & 10mg & Singulair 4mg Sachets, Cell Cept Tablets 500mg, Losec Infusion 40mg, Tamiflu Capsules 75mg, Taxol Injection 30mg & 100mg Eprex injection 1000IU, 2000IU, 3000IU, 4000IU, 10,000IU & 40,000IU شامل ہیں۔

اس مقصد کے لیے نوٹیفیکیشن چند روز میں متوقع ہے۔ ان ادویات کے علاوہ اتھارٹی نے ایک بائیولوجیکل دوا (لیوسینٹس) کی قیمت Rs.98000/- سے کم کر کے Rs.58000/- کر دی ہے۔ اتھارٹی نے ہیپاٹائٹس کے علاج کی دوا Daclatasvir 30mg & 60mg, Sofosbuvir + Velpatasvir Tablets کی قیمت خطے کی کم ترین سطح پر مقرر کی ہے۔ مزید برآں اتھارٹی نے کینسر کی ادویات Erlotinib Tablets 100mg & 150mg, Geftinib Tablets 250mg اور Transuzumab 600mg Injection کی قیمتیں ہمسایہ ممالک کے برابر مقرر کی ہیں بحیثیت مجموعی جینرک ادویات ریسرچ برانڈ سے بہت سستی ہیں۔

ڈریپ ادویات کی قیمتیں کم کرانے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہی ہے جن میں جینرک ادویات کی کم قیمت پر رجسٹریشن شامل ہے۔ نئی ادویات مارکیٹ میں آنے سے مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔ اور ادویات کی فراہمی ہو گی۔ اس سے ہیپاٹائٹس، کینسر ، شوگر، بلند فشار خون، الرجی، انفیکشن، کالی کھانسی، خناق، تشنج اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین سستی دستیاب ہوں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی