ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشنل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دیدی جائیگی ،وفاقی وزیر قانون بابر اعوا ن،پنجاب میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں بے گنا اضافہ ،تخت لاہور بھی کچھ کرکے دکھائے ،اشتہاری نہیں پکڑے جاتے تو ڈینگی مچھر ہی پکڑ لیا جائے ،سیاسی وائرس کی بجائے ڈینگی وائرس پر توجہ دی جائے ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 اکتوبر 2010 17:02

وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشنل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی جلد تشکیل دیدی جائیگی ،اداروں کے آگے بڑھنے سے جمہوریت آگے بڑھے گی ،عوام کو سیاسی مقدمات سے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے ،پنجاب میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں بے گنا اضافہ ہوا ہے ،تخت لاہور بھی کچھ کرکے دکھائے اگر اشتہاری نہیں پکڑے جاسکتے تو کم از کم ڈینگی مچھر ہی پکڑ لیا جائے ،سیاسی وائرس کی بجائے ڈینگی وائرس پر توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ رو ز لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعلی پنجا ب جس طرح کا رویہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے ساتھ اپناتے ہیں اسی طرح کا رویہ اتحادیوں کے ساتھ بھی اپنائیں اوراتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ایم پی ایز کی طرح ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اب تخت لاہور کو بھی کچھ کر کے دکھانا چاہیے ،سیاسی وائرس کی بجائے ڈینگی وائرس پر توجہ دیں ،اگر اشتہاری نہیں پکڑ سکتے تو کم از کم ڈینگی مچھر ہی پکڑ لیاجائے