ملک بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، 3 افراد جاں بحق

اتوار 31 اکتوبر 2010 10:50

ملک بھرمیں ڈینگی بخارکے مریضوں میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے ۔کوٹلی آزاد کشمیر میں ڈینگی وائرس سے تین افراد انتقال کر گئے ۔سندھ میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعدادچارہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔کراچی میں اب تک سترہ اموات ہوچکی ہیں۔لاہورمیں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے دیکھنے میں آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویڑن میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے ساتھ نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث پلیٹ لیٹس کٹس کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ایبٹ آباد کے ایوب اسپتال میں کانگو کے آٹھ مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے

متعلقہ عنوان :