پیاز اور لہسن مختلف اقسام کے سرطان سے بچانے میں معاون ہیں ۔ طبی ماہرین

جمعرات 7 دسمبر 2006 17:19

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) اٹلی کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پیاز اور لہسن مختلف اقسام کے سرطان سے بچانے میں معاون ہیں جبکہ غذا میں باقاعدگی سے پیاز اور لہسن استعمال کرنے والوں میں دوسروں کی نسبت کینسر کا مرض بہت کم پایا گیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اٹلی کے شہر میلان میں انسٹی ٹیوٹ آف فارما کالوجیک ریسرچ میں ماہرین نے اٹلی اور سوئٹزر لینڈ میں صحت مند بالغ مردوں کا لہسن اور پیاز باقاعدگی سے کھانے کے حوالے سے مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران ماہرین نے اخذ کیا کہ چین اور یورپی ممالک کے بعض ایسے علاقے جہاں پر پیاز اور لہسن غذا کا لازمی حصہ ہیں، ان علاقوں میں خاص طور پر بڑی آنت اور گلے کے سرطان کی شرح بہت کم پائی گئی ہے۔