حکومت کی بنیاد میں غریب مزدور اور استحصال زدہ طبقے کی جدوجہدوالوں کاخون شامل ہے،وزیراعظم گیلانی، مزدوروں کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کا سلسلہ پورے عزم اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا، اسلام آباد میں ترجیحی بنیادوں پر نئے سیکٹر کھولے جائیں اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابض لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائے، تقریب سے خطاب

جمعرات 11 نومبر 2010 18:23

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ مزدوروں اورغریبوں کی حکومت ہے۔ اس کی بنیاد میں غریب مزدور اور استحصال زدہ طبقے کی جدوجہد اور اس کو پروان چڑھانے میں ان سب کا خون بھی شامل ہے موجودہ حکومت مزدوروں کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ سلسلہ پورے عزم اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہمارا یقین ہے کہ اگر اس ملک کا مزدور اور محنت کش خوشحال ہو گا تویہ ملک بھی خوشحال ہو گا۔

(جاری ہے)

آج ہم غریبوں کے لئے جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ہمارے ان وعدوں کی تکمیل ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے غریب عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ۔جمہوری حکومت نے ماضی میں سرکاری ملازمتوں سے نکالے جانے والے ہزاروں ملازمین کو نہ صرف بحال کیا بلکہ ان کالے قوانین کا بھی خاتمہ کیاجو ملازمین کے سر پر ایک لٹکتی ہوئی تلوار تھے۔ اسلام آباد میں ترجیحی بنیادوں پر نئے سیکٹر کھولے جائیں اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابض لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائے