وزن کم کرنے کی دھن عائشہ ٹاکیہ نے جم جوائن کرلیا

جمعہ 8 دسمبر 2006 12:58

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 )بڑھتے ہوئے وزن سے گھبراکر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے بھی جم جوائن کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق آج کل عائشہ ٹاکیہ بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے کافی پریشان نظر آرہی ہیں اور بڑھتاہوا وزن ان کی خوب صورتی کوبھی متاثر کررہاہے جس کی وجہ سے انہوں نے ورزش شروع کردی ہے اور باقاعدہ ایک جم جو ائن کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ لا پرواہ ہو گئی تھی لیکن اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں سنجیدہ ہو گئی ہوں ۔ عائشہ ٹاکیہ نے کہا کہ آنے والا وقت میرا ہے اورمیں صرف معیاری فلموں میں ہی کام کرونگا میرا نظریہ ہے کہ کام چاہے کم ہولیکن معیاری ہوناچاہیے۔