اسلام دہشتگردی کے خلاف ہے ،آج مسلمانوں کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انسانیت کے علمبردار امریکا اور یورپ کیوں خاموش ہیں ؟، مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ، ناشکری کرنے والی قوموں پر اللہ عذاب نازل کرتا ہے لہٰذا مسلمانوں کو شکر ادا کرنا چاہیے،مسجد نمرہ میں خطبہ حج سے خطاب

پیر 15 نومبر 2010 15:41

مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرمایا کہ مسلمہ امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ،آج دیگر قومیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں لہذا قوموں کے مال ، جان اور عزت کی ذمہ داری حکمرانوں کی ہے ،اسلام دہشت گردی کے خلاف ہے ،آج مسلمانوں کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انسانیت کے علمبردار امریکا اور یورپ کیوں خاموش ہیں ؟مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے ،ایک مسلمان کا دل رحمت ، ہمدردی اور تقویٰ سے بھرا ہوا ہوتا ہے ، ایک مسلمان کی عزت اور مال دوسرے پر حرام کر دیا گیا ہے ، جھوٹ ، غیبت اور تمام برائیوں سے منع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری خطبہ حج میں فرمایا تھا کہ کسی کالے کو گورے پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی برتری حاصل نہیں ۔ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں اور انہیں ایک دوسرے پر رحم کا حکم دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :