امت مسلمہ کا اتحادواتفاق وقت کاتقاضاہے ،زمین پر خوف کی کیفیت کو امن سے بدلناہوگا ، امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ، ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہاہے ، فسادا ورتشددکی تعلیم دینے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں، مسلم حکمرانوں کے پاس قیادت امانت ہے حق نہیں، اسے شرعی قوانین کے نفاذ کاذریعہ بنناچاہیے ،مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل الشیخ کاخطبہ حج

پیر 15 نومبر 2010 18:03

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے امت مسلمہ کے اتحادکووقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام ہرقسم کی دہشت گردی اورقتل وغارت کی مذمت کرتاہے ، فساد اورتشددکی تعلیم دینے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،اسلام صرف نظریاتی نہیں بلکہ عملی دین ہے جواخوت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے، امن کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتاہمیں زمین پر خوف کی کیفیت کو امن سے بدلناہوگا، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ،معاشرے میں عدل نہ ہوتوبگاڑپیداہوتاہے ، مسلم حکمرانوں کے پاس موجود قیادت امانت ہے حق نہیں، اسے اسلام اورشرعی قوانین کونافذ کرنے کاذریعہ بننا چاہیے، امت مسلمہ کا اتحادواتفاق وقت کاتقاضاہے ، اگرہمارے درمیان اتحاد ہے تودشمن کچھ نہیں بگاڑسکتا ،سودکھاناحرام ہے، ذخیرہ اندوزی کرنااسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، آج مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہاہے ،ہمیں قرآن پاک سے رہنمائی لینی چاہیے ،غیرمسلموں کوبھی قرآن پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں،عرفہ کادن اوردوکپڑوں کالباس ہمیں قیامت کے دن کی یادلاتاہے، کل ( یوم قیامت) ہم نے اسی میدان میں جمع ہوناہے

متعلقہ عنوان :