حکمرانی کے بعد مستقبل سے میرا خاندان پریشان ہے ۔صدر پرویزمشرف،ہر بدترین صورتحال کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔رات کو گہری نیند سوتا ہوں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 8 دسمبر 2006 14:00

حکمرانی کے بعد مستقبل سے میرا خاندان پریشان ہے ۔صدر پرویزمشرف،ہر بدترین ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کا خاندان اس بات پر پریشان ہے کہ حکمرانی کے بعد ان کا مستقبل کیا ہوگا-بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان کے متعدد حکمران حکومت کے بعد یا تو قتل ہو گئے یا جیلوں میں ڈال دیئے گئے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس بات پر متفکر ہیں کہ حکومت کے بعد ان کا حشر کیا ہوگا؟ تو صدر پرویز مشرف نے کہاکہ ہاں وہ حکومت کے بعد اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں-انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پر پریشان نہیں ہیں کہ آئندہ کا حکمران ان کے ساتھ کیسا سلوک کرے گا انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ اس بات کا تجزیہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا خطرناک صورتحال درپیش آئے گی اور میں اس کا سامنا کرسکتا ہوں-یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کن بدترین حالات کا تجزیہ کرتے ہیں تو صدر مشرف نے کہاکہ بدترین حالات کے بارے میں بات کیوں کی جائے کیونکہ میں ہر چیز کا مقابلہ کر سکتا ہوں اس لیے میں بدترین حالات کے بارے میں سوچتا نہیں-یہ پوچھے جانے پر کہ کیا رات کو نیند سے قبل وہ ایسے حالات کے بارے میں بالکل نہیں سوچھتے؟ صدر مشرف نے کہاکہ نہیں‘ انہوں نے کہاکہ وہ ایمانداری سے کہتے ہیں کہ وہ بعض اوقات اس بارے میں سوچتے ہیں تاہم یہ نہ سوچا جائے کہ وہ پریشان ہیں-انہوں نے کہاکہ جب وہ اپنا سر تکیے پر رکھتے ہیں تو فورا ہی سو جاتے ہیں اور وہ بڑے آرام کی نیند کرتے ہیں-صدر پرویز مشرف نے کہاکہ جب تک عوام ان کے ساتھ ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ایسا ہی ہے تو ان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور وہ ہر چیز کا مقابلہ کر سکتے ہیں-یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی فیملی کو اس بارے میں پریشانی ہے؟ صدر مشرف نے کہاکہ ہاں خاندان کے بعض افراد کو اس بارے میں پریشانی ہے-

متعلقہ عنوان :