پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اعجازچوہدری کے نام کیچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے طورپر توثیق کردی، سینیٹ میں قائدایوان نیئرحسین بخاری کمیٹی کے چیئر مین منتخب، قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 24 نومبر 2010 17:30

ججزتقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اعجازچوہدری کے نام کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے طورپر توثیق کردی جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے سینیٹ میں قائدایوان نیئرحسین بخاری کو کمیٹی کا متفقہ طورپر چیئرمین منتخب کرلیا،کمیٹی نے قواعدوضوابط کوحتمی شکل دے کران کی بھی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ججزتقرری کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقدہواجس میں کمیٹی کے دیگراراکین نیئرحسین بخاری ،سردارمہتاب عباسی ، اسحاق ڈار،آفتاب شعبان میرانی ،چوہدری شجاعت حسین ،غوث بخش مہر،عاصمہ ارباب عالمگیراورصابربلوچ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کمیٹی چیئرمین کی نامزدگی کیلئے مشاورت کی گئی اورچیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی طرف سے بطور چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ تقرری کیلئے بھیجے گئے نام جسٹس اعجازچوہدری کی نامزدگی کاجائزہ لیاگیااجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے قواعدوضوبط کوبھی حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کی گئی