کسی کو مذموم ذاتی ایجنڈے اور ملک کو جمہوریت اور اقتصادی استحکام کے راستے سے ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے،گیلانی،پاکستان کی نجات جمہوریت میں ہے، انتہاء پسندی اور دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، قومی اتفاق رائے اور مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی، بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بات چیت سے حل چاہتے ہیں، بیوروکریسی کو نوآبادیاتی اور مرکزیت کی ذہنیت تبدیل کرنا ہو گی، اختیارات کی تقسیم کے ذریعے یہ بیماریاں ختم ہوں گی،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب

پیر 13 دسمبر 2010 22:54

� �زیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے لیکن صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے اور ہم کسی کو مذموم ذاتی ایجنڈا آگے بڑھانے اور ملک کو جمہوریت اور اقتصادی استحکام کے راستے سے ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ملکی ترقی و استحکام کا خواب پورا کریں گے، پاکستان کی نجات جمہوریت میں ہے، انتہاء پسندی اور دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، قومی اتفاق رائے اور مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی، نائن الیون کے بعد دنیا تبدیل ہو چکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت کا جرات مندانہ فیصلہ کیا اس سے امریکہ سمیت دنیا سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، بیوروکریسی کو نوآبادیاتی اور مرکزیت کی ذہنیت تبدیل کرنا ہو گی، اختیارات کی تقسیم کے ذریعے یہ بیماریاں ختم ہوں گی،وزیراعظم گیلانی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا