گورنرپنجاب کے قتل کے ملزم ممتازقادری کوپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاگیا،عدالت کاطبی معائنہ کرانے کے بعدرپورٹ پیش کرنے کاحکم،وکلا سے ملزم کی 15منٹ علیحدگی میں ملاقات کی اجازت،انسداد دہشتگردی عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کاعدالت راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کرنے کانوٹیفکیشن مستردکردیا

جمعرات 6 جنوری 2011 18:55

� �ورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ایلیٹ فورس کے اہلکار ممتاز قادری کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا گیا جمعرات کے روز دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے جج ملک اکرم اعوان نے سرکاری وکیل کی جانب سے دس دن کے ریمانڈ کی درخواست پر پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتے ہوئے ملزم ممتاز قادری کاطبی معائنہ کرانے کابھی حکم دیا ہے سماعت کے دوران وکلاء کوملزم سے 15منٹ تک علیحدگی میں ملاقات کی اجازت بھی دی جس کے بعد سماعت کاسلسلہ ایک بار پھر جاری رکھا گیا قبل ازیں عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد میں مقدمہ کی سماعت کے نوٹیفکیشن کیخلاف ضلعی بارراولپنڈی کی درخواست سماعت کے بعد منظور کرلی اور چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ جمعرات کے روز ہی عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل ملزم کو عدالت میں ہر صورت پیش کیاجائے ملک ممتاز قادری کو جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی سے قبل ہی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک وحید انجم اوردیگر عہدیداروں سمیت500وکلا نے بطور وکیل اپنے وکالت نامے جمع کرادیئے تھے