گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کے ملزم ممتاز قادری کی طبی رپور ٹ تیار

جمعہ 7 جنوری 2011 11:24

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ملک ممتاز قادری کو پمز اسپتال میں طبی معائنے کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی حصار میں واپس لے گئی۔ملزم ملک ممتاز قادری کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں پمز اسپتال طبی معائنے کے لیے لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ ملزم ملک ممتاز قادری کا طبی معائنہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر کروایا گیا ہے۔ ملزم ملک ممتاز کو عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔