خواتین کے ساتھ امتیازی رویہ بچوں کی صحت پر منفی اثرات کا سبب بن رہا ہے۔ یونیسیف کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں‌انکشاف

پیر 11 دسمبر 2006 13:49

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) خواتین کے ساتھ امتیازی رویہ بچوں کی صحت پر منفی اثرات کا سبب بن رہا ہے۔ یہ بات یونیسیف کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متعدد ترقی پذیر اور افریقی ممالک میں خواتین کو گھریلو معاملات سمیت بچوں کی صحت، ان کے ڈاکٹروں سے رابطےاور غذا کے تعین جیسےبنیادی فیصلوں میں شریک نہیں کیا جاتا۔جس کے باعث بچے غذائی کمی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ جبکہ جنوبی ایشیا میں تین سال کی عمر کے کم وزن بچوں کی تعداد تیرہ فیصد سے کم ہوگئی ہے۔رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت میں لڑکی سے متلعق جاننے کے بعد اسے پیدائش سے پہلے ہی ختم کرالیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :