ترکی‘ کثیر المنزلہ فوجی رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ‘ درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

پیر 11 دسمبر 2006 14:47

دیاربخیر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) ترکی کے شہر دیار بخیر میں کثیر المنزلہ فوجی رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز ترکی کے شہر دیار بخیر میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین اور امدادی حکام کے مطابق دھماکہ عمارت میں بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث ہوسکتا ہے۔ ابھی تک واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ترک ٹیلی ویژن کے مطابق عمارت کا زیادہ تر حصہ منہدم ہوچکا ہے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :