حج کرپشن سکینڈل، سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان،صرف وقت ضائع کیا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے سارا کیس تباہ کردیا، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری،جاوید بخاری کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، عدالت ،پولیس اور ایف آئی اے میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے افسران کی فہرستیں عدالت طلب، نوٹس جاری کئے جائینگے

جمعرات 20 جنوری 2011 20:52

سپریم کورٹ نے حج کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی اب تک کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ابھی تک تحقیقات نہیں کی گئیں بلکہ صرف وقت ضائع کیا گیا ہے ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے سارا کیس تباہ کردیا ہے جبکہ سینئر جج جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مقدمے کے مرکزی ملزمان زین سکھیرا اور احمد فیض کو ابھی تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے پولیس اور ایف آئی اے میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے افسران کی فہرستیں بھی طلب کرلی ہیں اور قرار دیا ہے کہ فہرست وصول ہونے کے بعد ان افسران کو نوٹسز جاری کئے جائینگے وہ کس اتھارٹی کے تحت کام کررہے ہیں کیوں نہ ان کے کنٹریکٹ منسوخ کئے جائیں